لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خود کو نیلسن منڈیلا سے ملانے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کر دیا۔
شہباز گل نے کہا کہ فواد چوہدری میرے بھائی اور دوست ہیں اور عوام کو انہیں نیلسن منڈیلا مان لینا چاہیے کیونکہ جیسے عوام کے کرتوت ہیں انہیں ویسا ہی نیلسن منڈیلا ملنا ہے۔ خیال رہے کہ فواد چوہدری نے 25 جنوری کو عدالت پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ ان پر جو مقدمہ ہوا ہے یہی مقدمہ نیلسن منڈیلا پر بھی ہوا تھا۔
