You are currently viewing جاسن روئے کی دھواں دھار بیٹنگ برسوں نہ بھلائی جا سکے گی

جاسن روئے کی دھواں دھار بیٹنگ برسوں نہ بھلائی جا سکے گی

راولپنڈی(ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8کا 25واں میچ شائقین کرکٹ کے لیے یاد گار رہے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے دھواں دھار بیٹنگ کر کے نہ صرف پی ایس ایل کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ بنایا بلکہ پی ایس ایل کی دوسری تیز ترین سنچری بھی بنا ڈالی۔
پی ایس ایل کے اس میچ کا تذکرہ زبان زد عام و خاص ہو چکا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل رائونڈر ، بوم بوم شاہد آفریدی نے اس میچ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار ٹویٹر پر کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم، جیسن روئے، محمف حفیظ اور صائم ایوب کی بیٹنگ کو دل کھول کر سراہا۔
آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے 60گیندوں پر سنچری بنا کر تیز رفتار اننگز کھیلی ، انھوں نے کہا کہ صائم ایوب نے بھی اپنی بیٹنگ سے سب کو متاثر کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 8کے 25میچ میں راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، اس نے پشاور زلمی کے بڑے اسکور 241کے جواب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔
میچ کی خاص بات جیسن روئے کی جارحانہ بیٹنگ رہی جس میں انھوں نے 44گیندوں پر سنچری مکمل کی اور ناقابل شکست رہتے ہوئے 63گیندیں کھیل کر 145رنز بھی بنائے، اس دوران انھوں نے 5چھکے اور 20چوکے بھی مارے۔