You are currently viewing جہانگیر ترین کی کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن

جہانگیر ترین کی کامیابی پر پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں جشن منایا ۔ لاہور کے بعد کراچی کے سی ویو پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے جمع ہو کر بھنگڑے ڈالے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں انتخاب سے واضح ہوگیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دھاندلی کے زریعے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔ الیکشن کمیشن غیر جانبدار قائم کرکے اگر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں تو تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیاب ہوجائے گی ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7