لاہور (ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا اور الزام لگانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے ، مجھے پتا ہے عمران خان کو کہا سے چٹ آتی ہے ، ان کے گھر کا نقشہ اور نکاح نامہ دونوں جعلی ہیں
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر قانون پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما رانا ذثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں انتخابات میں مثبت نتائج کیلئے نیب کو استعمال کرناچاہتی ہیں، پاناما اور اقامہ مینج کرنے والی قوتیں جمہوریت کنٹرول کرنا چاہتی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا جھوٹ بولنا اور الزام لگانا انکا وطیرہ بن چکا ہے، جھوٹ اتنا بولو شاید لوگوں کو شک ہویہ کہیں سچ تو نہیں، زبیرگل کے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مجھے پتا ہے عمران خان کو کہاں سے چٹ آتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے گھر کا نقشہ اور نکاح نامہ بھی جعلی ہے، کام آج اور ذکر 2 ماہ بعد تو وہ کام بھی جعلی ہی کہا جائے گا، عمران خان کی جانب سے بلاوجہ الزام لگانا درست نہیں ، عمران خان نے کہا عابد باکسر نے وزیراعلیٰ کے کہنے پر 250قتل کئے۔