You are currently viewing جھلک دکھلاجا میں شاہد کپور کی جگہ جیکولین فرنینڈس جج بنیں گی

جھلک دکھلاجا میں شاہد کپور کی جگہ جیکولین فرنینڈس جج بنیں گی

ممبئی (اسٹاف رپورٹر بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو مشہور ڈانس رئیلٹی شو’’جھلک دکھلاجا‘‘ کے 9سیزن میں اداکار شاہد کپور کی جگہ جج بننے کی پیش کش کی گئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کو مشہور ڈانس رئیلٹی شو’’ جھلک دکھلا جا‘‘  کے نویں سیزن میں اداکار شاہد کپور کی جگہ جج بننے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد سری لنکن حسینہ پہلی بار چھوٹی پردہ اسکرین پر بھی جلوہ گر ہوں گی۔

یاد رہے اس شو کی شوٹنگ اگلے ماہ جون  سے شروع کی جائے گی۔