اسلام آباد (ڈیسک) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ نے راولپنڈی اور اسلام آباد سے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگرد کمانڈر خالد نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا، ترجمان کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خالد 2019 میں افغانستان میں گرفتار ہوپل چرخی جیل میں قید بھی رہا۔ 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد پل چرخی جیل ٹوٹنے پر فرار ہو کرپاکستان میں داخل ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پشاور کے رہائشی کالعدم تنظیم کے دہشت گرد فاروق کو بھی دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا جو راولپنڈی، اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جڑواں شہروں سے کالعدم تنظیم کے مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد گرفتار
- Post author:Umer Khan
- Post published:23/11/2022 18:13
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / قانون و انصاف
- Post last modified:23/11/2022 18:13
- Reading time:1 mins read
Tags: CTD, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Rawalpindi, terrorist arrested