You are currently viewing جو لوگ نسوار استعمال کرتے ہیں انھیں برا نہیں سمجھتا، علی امین گنڈاپور

جو لوگ نسوار استعمال کرتے ہیں انھیں برا نہیں سمجھتا، علی امین گنڈاپور

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج پتا چلا کہ نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز بھی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نسوار پر بجٹ میں ٹیکس لگانے کا تذکرہ چھیڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی اور عوام دوست بجٹ پیش کر رہے ہیں جس میں وفاقی بجٹ کےبعد کچھ چیزیں ایڈجسٹ کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کچھ چیزوں پر ٹیکس کافی عرصے سے نہیں بڑھا، نسوار پر ٹیکس کےلیے کابینہ کے اجلاس میں بحث ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں بتایا گیا کہ نسوار عام لوگوں کے استعمال والی چیز ہے اس پر ٹیکس نہ بڑھائیں لیکن آج پتا چلا کہ نسوار عام نہیں خاص لوگوں والی چیز بھی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ بجٹ جیسے اہم مسئلہ کو چھوڑ کر آپ لوگ نسوار کے پیچھے پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے خود نسوار استعمال نہیں کرتا لیکن جو لوگ نسوار استعمال کرتے ہیں انھیں برا نہیں سمجھتا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.