You are currently viewing جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
AZ 07

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی سندھ سے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی وفد کی ملاقات ہوئی ہے، قائم علی شاہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کویقین دلایا کہ ان کے مطالبات خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے حکومت سندھ ہرممکن مدد کرے گی۔ واقعہ پرعدالتی تحقیقات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی سربراہی چئیرمین سہیل بلوچ نے کی۔ وزیر اعلی سندھ نے وفد سے کہا کہ احتجاج کے دوران فائرنگ اور جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ امن وامان کا مسئلہ خراب نہ ہو۔

دریں اثناء قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات سے آگاہ کردیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ سندھ کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات وزیر اعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔