You are currently viewing جنونی یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، اسرائیلی پرچم لہرا کر رسومات ادا کیں

جنونی یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، اسرائیلی پرچم لہرا کر رسومات ادا کیں

رام اللہ (ڈیسک) اسرائیلی پولیس کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والے یہودیوں نے مسجد پر اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق 216 یہودیوں نے اسرائیلی پولیس کے ہمراہ منگل کی صبح مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پرچم لہرایا اور مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔جنونی یہودی آباد کاروں کے جانے کے بعد اسرائیلی پولیس بھی مسجد اقصیٰ سے نکل گئی۔واضح رہے کہ 26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق مسجد اقصیٰ اردن کی القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7