You are currently viewing جنوبی کیرولینا کی میڈیکل لیبارٹری سے 43 بندر بھاگ گئے، تلاش جاری

جنوبی کیرولینا کی میڈیکل لیبارٹری سے 43 بندر بھاگ گئے، تلاش جاری

جنوبی کیرولینا (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں میڈیکل لیبارٹری سے 43 بندر بھاگ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کی لیبارٹری سے فرار ہونے والے بندروں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کے مطابق فرار تمام بندر مادہ ہیں جن کا وزن 3.2 کلوگرام تک ہے جبکہ وہ کسی بیماری سے متاثر نہیں ہیں۔
بھاگنے والے تمام بندروں کو پکڑنے کے لیے تھرمل امیجنگ کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
پولیس نے مقامی افراد کو کہا ہے کہ گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی صورت میں بندروں کے پاس نہ جایا جائے۔
پولیس کے مطابق تحقیقی کمپنی نے بتایا ہے کہ بندروں کی جسامت کی وجہ سے ان پر تاحال تجربہ نہیں کیا گیا ہے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7