You are currently viewing جنوبی کوریا کی انتباہی فائرنگ کے جواب میں شمالی کوریا کی راکٹ باری

جنوبی کوریا کی انتباہی فائرنگ کے جواب میں شمالی کوریا کی راکٹ باری

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سیاست
  • Post last modified:24/10/2022 16:41
  • Reading time:1 mins read

سیئول (ڈیسک)جنوبی کوریا نے سمندری حدود عبور کرنے والے شمالی کوریا کے بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کی جس کے جواب میں شمالی کوریا نے بھی راکٹ فائر کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ان کی فوج نے پیر کی علی الصبح مقرر کردہ سمندری حدود کی لائن پارکرنے والے شمالی کوریا کے تجارتی بحری جہاز پر انتباہی فائرنگ کی جس کے جواب میں دوسری طرف سے بھی فائر کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکی مسلسل اشتعال انگیزی جزیرہ نما کوریا اور بین الاقوامی برادری میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی اشتعال انگیزیوں کو روکے۔ادھر، شمالی کوریائی پیپلز آرمی(کے پی اے) نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے فوجی بحری جہاز نے ڈھائی سے 5کلومیٹر کی سمندری حدود میں حملہ کیاجس کے جواب میں ان کی فوج نے ملک کے مغربی ساحل سے 10راکٹ لانچر فائر کیے۔ کے پی اے کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے کہا کہ کوریائی فوج کے جنرل سٹاف نے حملے کے جواب میں حریف ملک کو سخت انتباہ کیا ۔ کوریائی ممالک کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ایسیدن کیا گیا ہے جب امریکا کینائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی جانب سیاپنے ا تحادی ممالک جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ٹوکیو میں سہ فریقی بات چیت کی توقع ہے۔