You are currently viewing جنوبی کوریا میں روبوٹ نے انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا

جنوبی کوریا میں روبوٹ نے انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا

سیئول (ڈیسک) جنوبی کوریا میں سبزیوں کی پیکیجنگ کے کارخانے میں روبوٹ نے کام کے دوران ایک شخص کو کچل دیا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق گوسیونگ پولیس میں محکمہ تفتیش کے سربراہ کانگ جن گی نے میڈیا کو بتایا کہ کارخانے میں کام کے دوران روبوٹ کے بازووں نے ایک شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا اور اسے کنویئر بیلٹ پر دبا دیا، جس سے اس شخص کا سر اور سینہ زخمی ہو گئے اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔
انہوں نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا ، تاہم کہا کہ وہ شخص کارخانوں میں صنعتی روبوٹ کی تنصیب کرنے والی ایک کمپنی کا ملازم تھا اور اس شخص کو کارخانے میں مشینوں کی چیکنگ کے لیے بھیجا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی جدید ترین یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ نہیں تھا بس ایک ایسی مشین تھی جو صرف ڈبوں کو اٹھاکر کنویئر بیلٹ پر رکھتی ہے تاہم پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا مشین میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا حفاظت کے مسائل تھے۔