You are currently viewing جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلا ک ، 2 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی ، 6 دہشت گرد ہلا ک ، 2 جوان شہید

راولپنڈی(ڈیسک) جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی  کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیر ستان کے علاقے لدھا کے گاؤں اسپینا میلہ میں  ٹی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے 2 جوانوں حوالدارعبدالرزاق اور سپاہی ممتازحسین  نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے گئے  دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے،  ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار اورمواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.