You are currently viewing جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.