راولپنڈی (ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے باعث تین جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے سبب سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔