You are currently viewing جنوبی وزیرستان: فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 8 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان: فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، 8 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں8 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.