You are currently viewing جنوبی وزیرستان؛ دہشت گردوں سے مقابلہ، 4شرپسند ہلاک، آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان؛ دہشت گردوں سے مقابلہ، 4شرپسند ہلاک، آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان (ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 4دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں چھ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے زبردست مقابلہ کیا۔
مقابلے میں دو دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، دہشت گردوں سے اسلحہ ، بارود، مشین گن اور آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6اہلکاروں نے اپنی جانے کے نذرانے پیش کیے۔
علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔