ادرار (ڈیسک) جنوبی الجزائر کے صوبے ادرار میں نوجوان نے ماں کی قبر پر 2 سال گزار دیئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسماعیل بیرابا نے ماں کی وفات کے بعد دنیا سے کٹ کر قبرستان میں ہی رہنا شروع کردیا ۔
ماں کی محبت کے اسیر نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی زیرگردش ہے۔
مذکورہ نوجوان کے قبرستان سے کچھ مناظر عرب میڈیا کی رپورٹ میں بھی شیئر کیے گئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اسماعیل کی والدہ کا 2 سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔
ماں سے جدائی کے غم میں مبتلا نوجوان نے والدہ کی قبر پر رہتے ہوئے دو سال گزار دیئے۔