You are currently viewing جنوبی افریقہ کے صدر ویکسی نیشن کے باوجود کورونا وائرس سے متاثر

جنوبی افریقہ کے صدر ویکسی نیشن کے باوجود کورونا وائرس سے متاثر

کیپ ٹاﺅن (ڈیسک)جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما مکمل ویکسی نیٹڈ ہونے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پریذیڈینسی کی طرف سے جاری بیان میں بتایا کہ صدر سیرل راما فوسا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ گزشتہ روز اس مثبت آگیا جب انہوں نے ایک روز قبل دارالحکومت کیپ ٹاﺅن میں سابق نائب صدر ایف ڈبلیو کلیرک کی سرکاری یادگاری تقریب میں شرکت کے بعدطبیعت میں خرابی محسوس کی۔ بیان کے مطابق صدر میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں لیکن ان کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ صدر فی الحال کیپ ٹاﺅن میں سیلف آئسولیشن میں رہیں گے اور انہوں نے آئندہ ہفتے کے لیے تمام ذمہ ادریاں نائب صدر ڈیوڈ مبوزا کو سونپ دی ہیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ صدرسیرل راما فوسا نے کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس میں مبتلا ہونا تمام شہریوں کے لیے وارننگ ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسی نیشن ہی کورونا وائرس کے سنگین اثرات سے بچنے کا بہترین راستہ ہےاور حفاظتی ا قدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔بیان میں ہدایت کی گئی کہ جو لوگ صدر سے رابطے میں رہے وہ اپنا کورونا وائرس کاٹیسٹ ضررو کروائیں یا کورونا وائرس کی علامات کی نگرانی کریں۔