کراچی (ڈیسک) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد کراچی پہنچ گئی ۔
2 ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد کراچی پہنچ گئی ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلاٹیسٹ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ۔ جبکہ ٹی 20 سیریز کی میزبانی لاہو ر کر ے گی ۔
مہمان کی قیادت ڈی کوک کر رہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپر د کی گی ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 10 دن قرنطینہ میں رہے گی جس دوران وہ کراچی جیم خانہ میں پریکٹس کر ے گی