You are currently viewing جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان  دوسرا  ٹیسٹ3  جنوری سے شروع ہو گا

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ3 جنوری سے شروع ہو گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:01/01/2022 14:51
  • Reading time:1 mins read

جوہانسبرگ(ڈیسک)جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔

تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا، دوسرا ون ڈے میچ 21 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔