You are currently viewing جنرل ہیڈ کوارٹر روالپنڈی میں تقریب یوم تکریم شہدا کا انعقاد

جنرل ہیڈ کوارٹر روالپنڈی میں تقریب یوم تکریم شہدا کا انعقاد

راولپنڈی (ڈیسک) پاک فوج کی جانب سے یوم تکریم شہدا کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد کی گئی۔
مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر تقریب میں موجود تھے، انھوں نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، بعد از تلاوت پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی یادگار شہدا کی تقریب میںموجود تھے، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔
دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین میں مفتی منیب الرحمن، کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے یوم تکریم شہدا کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں شہدا کے اہل خانہ اور معصوم بچوں کو خاص طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.