You are currently viewing جنرل باجوہ، جنرل فیض اور عمران خان سے پارلیمنٹ میں جواب طلبی کی تجویز

جنرل باجوہ، جنرل فیض اور عمران خان سے پارلیمنٹ میں جواب طلبی کی تجویز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیف آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارلیمان میں بلا کر جواب طلبی کی تجویز دے دی۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو واپس لانے، ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے اور نواز شریف کی حکومت کو فارغ کرنے کے معاملے پر جنرل (ر) باجوہ ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان تینوں کو بلا کر پارلیمنٹ میں جواب طلبی کی جائے، اس حوالے سے وہ قرارداد بھی پیش کریں گے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے؟ گھر ہم بہت دفعہ گئے ہیں، ہمیں گھر کا راستہ بھی پتا ہے اور جیل کا بھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.