You are currently viewing جنرل اسمبلی میں کشمیر کی آواز اٹھانے پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں، حریت کانفرنس

جنرل اسمبلی میں کشمیر کی آواز اٹھانے پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں، حریت کانفرنس

اسلام آباد (ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کی آواز اٹھانے پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔
حریت کانفرنس کے اراکین نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر بڑے پیمانے پر مظالم کے خلاف حکومت پاکستان نے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر دیا ہے اب عالمی برادری سے اپیل ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر حل کروا کے اپنا فریضہ انجام دے۔
سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، ہمیشہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے جنگی جرائم کوبے نقاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جنگل کا قانون اپنا رکھا ہے،اقوام متحدہ کے ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جنگی جرائم پر فوری کاروائی کرے۔
امتیاز وانی کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے ، کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے جانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔
امتیاز وانی نے کہا عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر حل کروا کے اپنا فریضہ انجام دے۔انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے کشمیر پر رابطہ گروپ کے ارکان کی تعریف کی جنہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کے مظلوم لوگوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔