کنساشا(ڈیسک)کونگو میں ایبولا پھر سر اٹھانے لگا،جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی صوبے ایکویٹور میں ایبولا کے ایک نئے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔
طبی حکام کے مطابق اس بیماری میں مبتلا اکتیس سالہ شخص ہلاک ہوگیا ہے۔کانگو کے وزیر صحت ژاں جیک بونگانی کا کہنا ہیکہ مریض میں اس ماہ کے شروع میں علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی تھیں لیکن ایک ہفتے تک وہ علاج کے لیے نہیں گیا۔مقامی حکام اور عالمی ادارہ صحت کا عملہ متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے افر اد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔قبل ازیں اس ملک کے مشرق میں ایبولا پھیلنے سے تقریبا 2300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔