لاہور (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے عوام باریاں لینے والوں کا احتساب کریں گے۔
انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 75 سال سے ملک پر مافیا مسلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا، فلسطین کے معاملے پر حکومت کو بیان بازی سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا ۔
سراج الحق نے کہا کہ 8 دسمبر سے 8 فروری تک الیکشن کے لیے نوجوان مسلسل جدوجہد کریں گے، آنے والا دور عزت اور خوشحالی کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن ہر صورت ہوں گے اگر اس بار جموریت ڈی ریل ہو گئی تو پھر راستے پر لانا مشکل ہو جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں ہزاروں افراد کو ناحق شہید کیا گیا۔
جماعت اسلامی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین کے معاملے پر بیانات سے آگے بڑھ کر کچھ کیا جائے۔