لندن (ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ، برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کو خوبصورت دلہن قراردیتے ہوئے انھیں شادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔
معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی شادی کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کیں، جن میں اشنا شاہ لال لہنگے میں جب کہ ان کے شوہر معروف گالفر حمزہ امین سفید شیروانی میں ملبوس ہیں۔
اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں اپنے شوہر سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ ’میری نینو والے مہاراجہ سے شادی ہوگئی‘۔
وڈیو اور تصاویر کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے انھیں لکھا کہ میں آپ کی شادی میں شریک نہ ہو سکی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے، مگر آپ سب کے لیے بہت سا پیار خاص طور پر آپ کی ساس کے لیے۔
