You are currently viewing جسٹس نعیم اختر افغان کو بلوچستان ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ

جسٹس نعیم اختر افغان کو بلوچستان ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 23 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس نعیم اختر افغان کی تقرری پر غور ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بطور سپریم کورٹ جج نامزد کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پر بھی غور ہوگا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں جبکہ 14 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.