You are currently viewing جسٹس مظاہر نقوی کی جائیداد اور آمدن کا معاملہ پی اے سی کے سپرد

جسٹس مظاہر نقوی کی جائیداد اور آمدن کا معاملہ پی اے سی کے سپرد

اسلام آباد (ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر حسین نقوی کی جائیداد اور ذرائع آمدن کی تحقیقات کے لئے معاملہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ بار کونسلز نے بھی فاضل جج کے خلاف کارروائی کی درخواست کر رکھی ہے۔
فاضل جج صاحب کو اپنی جائیداد اور آمدنی کی تفصیلات بتانی چاہئیں تاکہ ان پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔
اس معاملے کو پی اے سی میں بھجوایا جائے اور ساتھ ہدایت جاری کی جائے کہ اس معاملے کی 15 دن میں ایف بی آر سے تحقیقات اور آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کرایا جائے۔
ڈپٹی اسپیکر نے قاعدہ 199 کے تحت یہ معاملہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سپرد کردیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.