اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے عمران خان نے بھی اعتراف کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا ہماری حکومت کی غلطی تھی۔