You are currently viewing جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

اسلام آباد (ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلا م آباد ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج اطہر من اللہ کو اسلام  آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس  بنانے کی سفارش کی تھی جس کے بعد 8 نومبر کو پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس اطہر من اللہ کو عدالت عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد معاملہ صدر مملکت عارف علوی کو بھیجا گیا جنہوں نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جسٹس اطہر من اللہ کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.