You are currently viewing جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے پرویز الہٰی کو کیمپ جیل سے نکلتے ہی حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا۔
ایف آئی اے نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمے میں تفتیش کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
پرویز الہٰی کے وکلا عامر سعید راں اور آصف چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔