You are currently viewing جسمانی ریمانڈ مکمل، منظور پشتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جسمانی ریمانڈ مکمل، منظور پشتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی عدالت نے سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی ۔
پولیس نے منظور پشتین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا۔
دوران سماعت پولیس نے منظورپشتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ ملزم کے وکیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے منظورپشتین کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر فریقین کو 2 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔
یاد رہےکہ منظور پشتین پر اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کامقدمہ درج ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.