سووا(ڈیسک) بحرالکاہل کے جزائر فجی میں5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیولوجیکل سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو فجی جزیرے کے جنوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.2ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 35کلو میٹر گہرائی میں تھا۔