You are currently viewing جرمن سفیر نے بھارتی اخبار کے جھوٹے اشتہار کا بھانڈا پھوڑ دیا

جرمن سفیر نے بھارتی اخبار کے جھوٹے اشتہار کا بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارتی اخبار نے جرمن ایوان صدر کو بھارت کا بورڈنگ اسکول بنا کر پیش کردیا۔
اس بات کی نشاندہی بھارت میں تعینات جرمن سفیر نے بھارتی اخبار میں شائع ہونے والے غلط اشتہار کی نشاندہی اپنے ٹوئٹ میں کردی۔
سفیر ایکرمین نے اشتہار ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ کوئی اسکول نہیں بلکہ جرمنی کا بیلویو محل ہے جہاں ہمارے ملک کے صدر کا دفتر ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیارے بھارتی والدین، آج کے اخبار میں یہ اشتہار دیکھا لیکن یہ عمارت کوئی بورڈنگ اسکول نہیں، یہ برلن میں جرمن صدر کا دفتر ہے۔
سفیر نے کہا کہ جیسے آپ کے یہاں راشٹرپتی بھون ہوتا ہے، یہ جرمنی کا راشٹرپتی بھون ہے۔
انھوں نے دلچسپ انداز میں کہا کہ جرمنی میں اچھے بورڈنگ اسکولز بھی ہیں لیکن یہاں (یعنی ایوان صدر میں) کسی بچے کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7