You are currently viewing جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیے جائیں، وزیر اعلیٰ کی پولیس کو ہدایت

جرائم کی بیخ کنی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیے جائیں، وزیر اعلیٰ کی پولیس کو ہدایت

کراچی (ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کراچی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیے جائیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،  کراچی پولیس چیف اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کو اسٹریٹ کرائم پر بریفنگ دی۔
پولیس چیف نے اجلاس کو بتایا کہ رواں سال شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے 61098کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ شہر میں قتل کے کیسز میں 329 اور اغوا برائے تاوان کے کیسز میں 62 ملزم گرفتار کیے گئے جبکہ بھتہ خوری کے کل 100 واقعات ہوئے جن میں 86 ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔
کراچی پولیس چیف کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں ڈرگ مافیا اور غیر قانونی تارکین وطن ملوث ہیں جبکہ جرائم کی روک تھام سے زیادہ پولیس دیگر ڈیوٹیز پر تعینات ہوتی ہے۔
اجلاس کے دوران نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نےکچی آبادی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کراچی پولیس چیف کو حکم دیا کہ پورے شہر کو اسٹریٹ کرائم سے پاک کیا جائے اور تھانوں کی حالت بھی بہتر کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.