You are currently viewing جرائم روکنے میں پولیس ناکام لیکن رینجرز سے بھی شکایات ہیں، حافظ نعیم

جرائم روکنے میں پولیس ناکام لیکن رینجرز سے بھی شکایات ہیں، حافظ نعیم

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:10/09/2022 15:20
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر میں جرائم پر قابو پانے میں پولیس تو ناکام ہوچکی ہے لیکن رینجرز سے بھی شکایات ہیں.

شہر میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، کے الیکٹرک کے بھاری بل ، لوڈشیڈنگ سے متعلق ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اگست سے جرائم میں اچانک اضافہ ہوا ہے، ایسے لگتا ہے جیسے جرائم پیشہ عناصر کو کسی نے باقاعدہ کچھ کہہ دیا ہو، موبائل فون چھیننے کے بہانے انسانی جان لے لی جاتی ہے ، انھوں نے کہا کہ رینجرز و پولیس کو اختیار نہیں تو وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بات کریں، شہریوں کی جانوں کا ہرقیمت پر تحفظ ہونا چاہیے،یہی حالات رہے تو جماعت اسلامی احتجاج کریگی، ان کا کہنا تھا کہ پورا شہر ڈینگی کی لپیٹ میں ہے فوری طور پر مچھرکش اسپرے کیا جائے، سڑکوں کی حالت تباہ ہے، موٹر وہیکلز ٹیکس معاف کیا جائے، کے الیکٹرک نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے، بل سے تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر لوٹ مار فوری بند کی جائے، انھوں نے مزید کہا کہ اورنج لائن بس صرف پانچ کلومیٹر کا منصوبہ ہے جس کے ذریعے بنارس پل پار کیا جاتا ہے، پیپلزپارٹی کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے.