جدہ ایئرپورٹ پر نئے فائر بریگیڈ سسٹم کا افتتاح

جدہ(ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر برائےٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائر بریگیڈ کے نئے سسٹم کا افتتاح کیا ہے۔

مقامی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے فائر بریگیڈ کے نئے سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس پر فائر بریگیڈ اور امدادی سروس کا نیا اور جدید ترین نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے جس میں آگ بجھانے والی جدید ترین مشینیں، گاڑیاں اور خطرناک مواد صاف کرنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ عبدالھادی المنصوری بھی موجود تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.