You are currently viewing جج کی تصویر لگا کر ٹوئٹ کرنے کا معاملہ، حسان نیازی کے خلاف انکوائری شروع

جج کی تصویر لگا کر ٹوئٹ کرنے کا معاملہ، حسان نیازی کے خلاف انکوائری شروع

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کیخلاف انکوائری شروع کردی۔
عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی جانب سے جج کی تصویر لگا کر ٹوئٹ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے ایکشن لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے حسان نیازی کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے حسان نیازی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئیںجبکہ حسان نیازی کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کو حسان نیازی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7