You are currently viewing جج کیخلاف ایس جے سی کارروائی استعفے سے ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

جج کیخلاف ایس جے سی کارروائی استعفے سے ختم نہیں ہوگی، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یا مستعفی ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا۔
سپریم کورٹ نے 4 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپیل زائدالمیعاد ہونے کی حد تک فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ جج کیخلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہوگی، مستعفی جج کیخلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر کارروائی کرنا یا نہ کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کی صوابدید ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.