You are currently viewing ججز کیخلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا، وزیر قانون

ججز کیخلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا، وزیر قانون

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ سے ججز خط کے ازخود نوٹس پر فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کے خط کے کیس میں فل کورٹ بنایا جائے۔
دریں اثناء عمران خان کی جانب سے فل کورٹ بنانے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس اور سینئر ججز کمیٹی کی صوابدید ہے کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں ججز کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہوگا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے اور 7 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے ۔
سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.