You are currently viewing جب تک اشرافیہ بل نہیں دے گی کسی کا کنکشن کاٹنے نہیں دوں گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

جب تک اشرافیہ بل نہیں دے گی کسی کا کنکشن کاٹنے نہیں دوں گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (ڈیسک) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ عام آدمی کے بجلی کنکشن اس وقت تک نہیں کاٹنے دونگا جب تک اشرافیہ بل نہیں دے گی۔
انھوں نے کہا کہ بلا تفریق شفاف احتساب کو یقینی بنایا جائے گا، سرکار کے ٹیکسوں کے پیسوں سے کوئی عیاشی نہیں ہو گی، ساڑھے چار سو گاڑیاں نیلام کرنے جا رہے ہیں ،سب کو احتساب سے گزرنا ہو گا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بیوروکریسی میں شفاف لوگوں کو اوپر لا رہے ہیں اس سے نظام میں بہتری آ ئے گی۔ پروٹوکول ختم کر دیا ہے اٹھارہ گھنٹے کام کرتا ہوں میری کابینہ میرے ساتھ ہے اور میری پالیسی کو فالو کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے مسائل کا ادراک ہے لیکن صدیوں کی خطاں کا ازالہ لمحوں میں ممکن نہیں ہے،،اعلانات بہت ہوے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ایک نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے بڑی مشقت کرنی پڑتی ہے،عدلیہ کا احترام کرتا ہوں عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور اور میرپور پروٹیکشن فورم کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کا تحریری معاہدہ موجود ہے،ہمیں آئسولیشن میں نہیں رہنا،مظالبات جائز ہونگے تو پورے ہونگے،2003 میں جو معاہدہ ہوا، اس میں کابینہ کی منظوری شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رولز آف بزنس پہلی دفعہ 1985 میں نافذ ہوئے، انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل اب پرانے ٹیرف پر ہی آئیں گے کسی کو کوئی جرمانہ نہیں ہو گا،
برقیات کے ریکارڈ کے مطابق 1910میں مہاراجہ کا بجلی ایکٹ تھا،1959میں وہ پھر نافذ ہوا،13ترمیم تک ٹیرف کا اختیار کشمیر کونسل کے پاس تھا،پھر یہ آزاد حکومت کو ملا،2022کے اس نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا جس میں ڈی جی کمرشل کو ٹیرف میں اضافے کا اختیار دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر گفت و شنید ہوئی ہے اور انہیں سارا معاملہ بتایا ہے جس کو انہوں نے مان لیا،پٹرول کی لیویز بڑھنے کا اثر بھی آزادکشمیر پر پڑتا ہے،سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اپنا مدعا بیان کیا،جہاں سے بھی ہائیڈرل پوٹینشل پیدا ہو رہا ہے پہلا حق اس علاقے کا ہوتا ہے،جو ہم نے تسلیم کرا لیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.