اسلام آباد(ڈیسک) جاپان نے منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ماش خیل میں انسداد منشیات فورس کے حکام پر دہشت گردوں کے حالیہ حملے میں 2 اہلکار شہید اور دیگر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جاپانی سفیر نے جاپانی سفیر مٹسوڈا کونینوری نے اسلام آباد میں ایک تعزیتی پیغام میں بلوچستان کے ضلع ماش خیل میں انسداد منشیات فورس کے حکام پر دہشت گردوں کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ عالمی برادری کیلئے بڑا اور اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس سے معاشرے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت بھی ہو رہی ہے۔