You are currently viewing جاپان کا مشن بھی چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا

جاپان کا مشن بھی چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان کا ستمبر میں روانہ ہونے والا مشن چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق چاند پر بھیجے گئے مشن نے 25 دسمبر کو اہم سنگ میل حاصل کیا۔
یہ مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے مگر ابھی یہ لینڈ نہیں کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ لگ بھگ ایک ماہ تک یہ مشن چاند کے مدار میں چکر لگانے کے بعد لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔
اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم) نامی مشن چھوٹے اسپیس کرافٹ اور لینڈر پر مشتمل ہے جس کا وزن 200 کلو گرام ہے۔
مشن کا بنیادی مقصد منتخب کردہ لینڈنگ کے مقام کے 100 میٹر کے اندر پن پوائنٹ لینڈنگ کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے۔
جاپانی مشن کو چاند کے استوائی خطے کے ایک چھوٹے گڑھے Shioli کے قریب اتارنے کی کوشش کی جائے گی۔
پہلی بار جاپان کے سرکاری خلائی ادارے کی جانب سے چاند پر مشن بھیجا گیا ہے۔
قبل ازیں جاپان کی نجی کمپنی نے کچھ عرصہ قبل چاند پر مشن روانہ کیا تھا مگر وہ لینڈنگ میں ناکام رہا تھا۔
مشن کے چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد جاپانی خلائی ادارے نے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

یاد رہے کہ اسے سے قبل امریکا، روس، چین اور بھارت کے مشنز کامیابی سے چاند کی سطح پر اترچکے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7