You are currently viewing جاپان توانائی کی بچت کرنے والوں کو انعامات دے گا

جاپان توانائی کی بچت کرنے والوں کو انعامات دے گا

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:02/12/2022 12:28
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو (ڈیسک) جاپان نے توانائی بچت پروگرام کا آغاز کر دیا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق جاپان نے ممکنہ انرجی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کے لئے 4 ماہ پر مشتمل توانائی بچت کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
جاپانی حکومت کی طرف سے رہائشی و کاروباری مقامات کے لئے یکم دسمبر تا 31 مارچ کے لئے جاری انرجی بچت پروگرام کے تحت جاپانی عوام سے گھروں میں زیادہ موٹے کپڑے پہننے ، ہیٹروں کوکم درجے پر چلانے، گھروں میں موٹے پردے استعمال کرنے اور بلا ضرورت روشنیاں جلانے سے پرہیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ملک میں، انرجی بچت پروگرام پر کامیابی سے عمل کرنے والے، صارفین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انرجی سیونگ پروگرام میں اپنا نام درج کروانے والے صارفین کو 2 ہزارین کا انعام دیا جائے گا۔ جو صارفین گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں انرجی بلوں کو 3فیصد کم کریں گے انہیں اضافی انعامی پوائنٹ دئیے جائیں گے۔