You are currently viewing جاپان اور امریکہ کے مابین چاند پر تحقیق کے منصوبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
U.S. President Donald Trump and China's President Xi Jinping make joint statements at the Great Hall of the People in Beijing, China, November 9, 2017. REUTERS/Jonathan Ernst - RC1CFD862A40

جاپان اور امریکہ کے مابین چاند پر تحقیق کے منصوبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:11/07/2020 12:13
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو (ڈیسک) جاپان کی وزارت سائنس اور امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے ایسے منصوبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے جن سے جاپانی خلابازوں کے چاند پر جانے کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر سائنس ہاگی ادا کواِچی اور ناسا کے منتظم جِم برائڈینسٹائن نے جاپانی وقت کے مطابق گذشتہ روز ایک ورچوئل میٹنگ میں امریکی زیر قیادت تحقیق کے آرٹمِز پروگرام میں جاپان کی شمولیت کے ارادے پر تبادلہ خیال کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ناسا کا چاند کی سطح پر پائیدار تلاش و تحقیق کے لیے ”گیٹ وے“ خلائی اسٹیشن کو استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔ ناسا مذکورہ منصوبے کے تحت 2024 تک چاند پر پہلی خاتون سمیت پہلی بار انسان کے اترنے کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے۔دونوں ملک چار شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ جن میں گیٹ وے پرجاپانی عملے کی تعداد، جاپانی خلائی جہازوں کے ذریعے سامان کی ترسیل، اور چاند کے لیے انسان بردار خلائی گاڑی کی تیاری کے موضوعات شامل ہوں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق 2020 کے اواخر تک ایک جاپانی خلاباز چاند پر قدم رکھ سکتا ہے۔ چار شعبوں کے پراجیکٹس کو سرمایہ فراہم کرنے کے لیے مالی سال 2026 کے اختتام تک تقریباً 2 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.