You are currently viewing جاپانی کمپنی این ٹی ٹی نے جدید ہیڈ فون وضع کر لیا

جاپانی کمپنی این ٹی ٹی نے جدید ہیڈ فون وضع کر لیا

ٹوکیو (ڈیسک) جاپان کی تکنیکی کمپنی این ٹی ٹی نے نئے ہیڈفون متعارف کرا دیئے ہیں جس میں اردگرد کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق کمپنی کے ماہرین نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نئے متعارف کرائے گئے اس سے ہیڈفون کے دو عام مسائل حل ہو سکتے ہیں اس سے لوگ اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہ سکتے ہیں اور سنتے ہوئے گفتگو میں شریک ہو سکتے ہیں۔
یہ ہیڈ فون آواز خارج ہونے سے روکنے کیلئے صوتی لہریں بھی خارج کرتے ہیں تاکہ اس سے دوسروں کو پریشانی نہ ہو۔
واضح رہے کہ یہ ہیڈ فون مواصلات کی بڑی کمپنی این ٹی ٹی کی ایک ذیلی کمپنی این ٹی ٹی سونورٹی نے بنائے ہیں جن میں احتیاط سے ڈیزائن کیے گئے سپیکر استعمال کیے گئے ہیں جو کان کو مکمل بند کیے بغیر آواز کو آگے بڑھاتے ہیں۔