You are currently viewing جان بچانے والی 146 ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

جان بچانے والی 146 ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وفاقی حکومت نے جان بچانے والی 146 ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کینسر، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔
حکام وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو 262 ادویہ کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی تاہم حکومت نے لسٹ میں شامل جان بچانے والی 146 ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق لسٹ میں شامل 116 ادویہ کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیاں خود بڑھائیں گی، حکومت اب صرف نیشنل اسینشل میڈیسنز لسٹ میں شامل 464 ادویہ کی قیمتوں پر کنٹرول رکھے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ادویہ کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرکے فارماسوٹیکل کمپنیوں کو قیمتیں از خود بڑھانے کی اجازت دی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.