You are currently viewing جامعہ کراچی،قلم کے ساتھ دفاع کیلئے طلباء کو اسلحہ چلانے کی تربیت
AZ 03

جامعہ کراچی،قلم کے ساتھ دفاع کیلئے طلباء کو اسلحہ چلانے کی تربیت

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:04/02/2016 11:37
  • Reading time:0 mins read

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں طلباء کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت دینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کا حملہ ہو تو فوراً کیا کرنا چاہیے؟ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیسے دی جائے اور ہنگامی حملوں سے کیسے بچا جائے، پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ نے جامعہ کراچی کے طلبا و طالبات کو حفاظتی تدابیر کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ تربیتی مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔
طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اس قسم کی تربیتی مشقوں کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ اچانک ہونے والے حملوں سے نمٹا جاسکے۔ طلبا کا مزید کہنا ہے کہ دفاع اور بچائو کی تربیت زندگی کے دیگر مراحل میں بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔