You are currently viewing جامعہ اردو کراچی: سینیٹ اجلاس میں جامعہ کے مالیاتی اور پیشہ ورانہ امور کی ترقی کے پلان پر گفتگو

جامعہ اردو کراچی: سینیٹ اجلاس میں جامعہ کے مالیاتی اور پیشہ ورانہ امور کی ترقی کے پلان پر گفتگو

کراچی (ڈیسک) جامعہ اردو کراچی کی سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جامعہ کے مالیاتی اور پیشہ ورانہ امور کی ترقی کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی سینیٹ کا 48 واں (ملتوی شدہ) اجلاس ڈپٹی چیئرسینیٹ اے کیو خلیل کی زیرصدارت وفاقی اُردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مستقل شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء ودیگر اراکین سینیٹ موجود تھے۔ڈپٹی چیئر اے کیو خلیل نے سینیٹ کے تمام اراکین کی جانب سے شیخ الجامعہ کو رجوع بکار ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی بہترین تعلیمی اور انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی کے ویژن کے مطابق یونیورسٹی کو ایک جدید اور نامور تعلیمی ادارے کی راہ پر گامزن کریں گے ۔


اس موقع پر اراکین سینیٹ نے انہیں اپنے مکمل اعتماد اور تعاون کا یقین دلایا ، اجلاس کے دوران جامعہ کی انتظامی،تعلیمی اور مالی استعدادکار کو بہتر بنانے کے لیے وائس چانسلر کومکمل قانونی اور انتظامی اختیارات استعمال کرنے کامشورہ دیا گیا۔اجلاس میں جامعہ کی مالیاتی اور پیشہ وارانہ امور کی ترقی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔مستقل شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر عطاء نے اراکین سینیٹ کو اپنے ایکشن پلان سے مختصر طور پرآگاہ کرتے ہوئے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اگلے اجلاس میں مزید تجاویزسامنے لائیں گے۔